Posts

Showing posts from May, 2022

پھل اورصحت

Image
پانچ پھل بیک وقت صحت اور جلد کے لیے فائدہ مند پھلوں کی اہمیت، خاصیت اور افادیت سے شاید ہی کوئی انکار کرتا ہو، پھل تو قدرت کی وہ نعمت ہیں جو بغیر ملاوٹ کے خالص دستیاب ہوتے ہیں اور انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ پھلوں میں پائے جانے والے اجزا خاص طور پر کیلشیم اور وٹامنز جسم کو صحت مند بناتے ہیں، کمزوری کو دور کرتے ہیں اور جلد کو چمک عطا کرتے ہیں۔ بیماری کے بعد مریض کو پھلوں کے استعمال کا مشورہ ڈاکٹرز کی جانب سے بطور خاص دیا جاتا ہے تاکہ بیماری کے دوران ہونے والی کمزوری کو طاقت میں تبدیل کیا جاسکے۔ کچھ پھل ایسے ہیں جو صحت کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے بھی مفید ہوتے ہیں، جلد کو تازگی اور فرحت بخشتے ہیں اور حسن کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تربوز:(watermelon) تربوز کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں دیگر اجزا کے علاوہ پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ، جس سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے اور جلد کو پانی میسر آتا ہے جس سے جلد میں نمی برقرار رہتی ہے ، تربوزکا استعمال جلد کو شادابی عطا کرتا ہے اور چہرہ داغ اور دھبوں سے پاک ہوجاتا ہے۔ کیلا:(banana) کیلے میں موجود کیلشیم صحت کے ل...