پھل اورصحت

پانچ پھل بیک وقت صحت اور جلد کے لیے فائدہ مند


پھلوں کی اہمیت، خاصیت اور افادیت سے شاید ہی کوئی انکار کرتا ہو، پھل تو قدرت کی وہ نعمت ہیں جو بغیر ملاوٹ کے خالص دستیاب ہوتے ہیں اور انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ پھلوں میں پائے جانے والے اجزا خاص طور پر کیلشیم اور وٹامنز جسم کو صحت مند بناتے ہیں، کمزوری کو دور کرتے ہیں اور جلد کو چمک عطا کرتے ہیں۔

بیماری کے بعد مریض کو پھلوں کے استعمال کا مشورہ ڈاکٹرز کی جانب سے بطور خاص دیا جاتا ہے تاکہ بیماری کے دوران ہونے والی کمزوری کو طاقت میں تبدیل کیا جاسکے۔ کچھ پھل ایسے ہیں جو صحت کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے بھی مفید ہوتے ہیں، جلد کو تازگی اور فرحت بخشتے ہیں اور حسن کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


تربوز:(watermelon)



تربوز کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں دیگر اجزا کے علاوہ پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ، جس سے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے اور جلد کو پانی میسر آتا ہے جس سے جلد میں نمی برقرار رہتی ہے ، تربوزکا استعمال جلد کو شادابی عطا کرتا ہے اور چہرہ داغ اور دھبوں سے پاک ہوجاتا ہے۔


کیلا:(banana)

کیلے میں موجود کیلشیم صحت کے لیے بہت فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے ، صحت اچھی ہو تو جلد خود بخود چمکنے لگتی ہے، کیلے کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں موجود وٹامن اے ، بی اور ای جلد کو شادابی بخشتا ہے۔کیلا جلد کو قدرتی طور پر موائسچرائزکرتا ہے۔اگر ایک کیلے کو چھی طرح مسل کر اس میں پائوڈر کا دودھ اور ایک چمچ شہد ملا کر اس کا ماسک چہرے پر لگایا جائے تو جلد میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔


کینو:(orange)


کینو وہ رس دار پھل ہے جو صحت کو طاقت تو دیتا ہی ہے لیکن جلد کو حسین بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جو لوگ کینو شوق سے کھاتے ہیں وہ جلد کی بیماریوں میں بہت کم مبتلا ہوتے ہیں۔کینو میں موجود وٹامن سی اور اینٹی اوکسیڈنٹ جلد کو صحت مند رکھتا ہے۔تھوڑے سے شہد میں اگر چند قطرے کینو کے رس کے شامل کرلیں اور پھر اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں تو چہرہ شاداب اور تازہ نظر آئے گا۔


انار:(pomegranate)


انار دیکھنے میں جتنا سرخ اور خوبصورت دکھائی دیتا ہے صحت کوبھی اتنا ہی اچھا بنادیتا ہے، انار میں قدرت نے انسان کی صحت کے لیے بے شمار خزانے چھپا کے رکھے ہیں۔ انار میں موجود وٹامن سی چہرے کی جھریوں کو ختم کرتا ہے اور جلد کی خشکی کا خاتمہ کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین انار کا ماسک بھی استعمال کرتی ہیں جو بازاروں میں عام دستیاب ہوتا ہے جس کے استعمال سے جلد پر وقت سے پہلے بڑھاپے کے اثرات غائب ہوجاتے ہیں۔


خربوزہ:(melon)


خربوزہ موسم گرما کا خاص پھل ہے جو جسم میں پہنچ کر ٹھنڈک پہنچاتا ہے، جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے، اور جلد کو داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے دور رکھتا ہے۔خربوزے میں پایا جانے والا کیروٹین نامی جز جلد میں لچک پیدا کرتا ہے، بڑھاپے کے اثرات سے بچاتا ہے اور کیل مہاسوں کا فوری علاج ثابت ہوتا ہے۔خربوزہ جلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے اور اندرونی طور پر جلد کو نمی فراہم کرتاہے۔جس سے جلد میں دلکشی پیدا ہوتی ہے ۔

Comments

  1. Nice dear good knowledge for me

    ReplyDelete
  2. Very nice article I ampres d

    ReplyDelete
  3. Very nice and my helpful this artical because i have new article my knowlge

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

Weight loss

انسان اور معاشرہ